پاکستان
20 فروری ، 2014

کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم امریکا کا مظاہرہ

 کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم امریکا کا مظاہرہ

شکاگو …کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اور 45 سے زائد لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام شکاگو میں احتجاجی مظاہرہ کی گیا۔مظاہرے میں سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت سینٹرل کمیٹی کے اراکین، کارکنان اور ہمدردوں کے علاوہ مقامی پاکستانیوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین شدید سردی کے باوجود الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جنید فہمی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان پر وحشیانہ تشدد اور ماورائے عدالت قتلقابل مذمت ہے، پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے خلاف جانبدارانہ کاروائیوں کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ 1992کے آپریشن کا اسکرپٹ دہرایا جارہا ہے، محب وطن مہاجروں کو تیسرے درجے کا شہری سمجھ کران کا قتل عام کیا جارہا ہے اور پاکستان کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں اس انسانیت اور ملک دشمن عمل پر گونگی، بہری اور اندھی بنی ہوئی ہیں۔ جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی نے کہا کہ ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں نے ملکی اور بین لاقوامی سطح پر پاکستان کے امیج کو بری طرح متاثر کیا ہے۔مظاہرے کے شرکاء نے وزیر اعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چودھری نثاراور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس خفیہ ہاتھ کا پتہ چلائیں کہ جو پاکستان کی شہ رگ کراچی کو مفلوج کر کے یہاں انارکی اور انتشار کی صورتحال پیدا کرنے کے در پے ہے۔انہوں نے ارباب اقتدار اور اختیار سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے شہداء کے لواحقین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔




مزید خبریں :