پاکستان
20 فروری ، 2014

کارکنان کی گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل:ایم کیو ایم سکھرکا حتجاج

کارکنان کی گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل:ایم کیو ایم سکھرکا حتجاج

سکھر…کر اچی آپریشن میں ایم کیوایم کے لاپتہ ہونے والے کارکنان ،اورماورائے عدالت قتل کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون کے زیر اہتمام سکھرپر یس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اس سلسلے میں ایم کیو ایم سکھر زون کی تما م سیکٹر ز کی جا نب سے ا حتجا جی ریلیا ں نکا لی گئیں جومختلف علا قو ں میں سے ہو تی ہو ئی سکھرپر یس کلب پر پہنچی۔ احتجا جی مظا ہر ے میں سند ھ تنظیمی کمیٹی کے رکن حبیب بلیدی، حق پر ست رکن سند ھ اسمبلی محمد سلیم بندھانی ،سکھر زون کے زونل انچا رج محمد قطب الدین واراکین زونل کمیٹی ،سیکٹر زکے ذمہ دارن، ڈسٹر کٹ الیکشن سیل،شعبہ خو اتین ،اے پی ایم ایس او ،لیبر ڈویثر ن ، یو نٹس کے ذمہ داران و کا رکنا ن اور حق پرست عوام ،ڈاکٹرز ، انجینئرز،دانشور،وکلا ہ اور تا جر بر ادری نے بڑی تعداد میں شر کت کی سکھر پر یس کلب پر متحدہ قومی موومنٹ سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن حبیب بلیدی ، سکھر زون کے زونل انچا رج محمد قطب الدین ،جو ائنٹ زونل انچا رج شہز ادہ گلفام، حق پرست ا یم پی اے محمد سیلم بندھانی اور شعبہ خو اتین کی انچا رج سا جدہ بختیا ر نے احتجا جی اجتما ع سے خطاب کیااور کہا کہ کر اچی آ پریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب موڑدیا گیاہے،کارکنان کو گرفتارکرکے ا نتہائی تشدد کا نشانہ بنایاجاتاہے اوربعدازاں بے دردی سے شہید کر دیاجاتاہے، اب تک 4سیکٹر ممبران سمیت 45کارکنان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیاگیا ہے اور لاپتہ کارکنان کو ایک ایک کر کے شہید کیاجارہاہے اس موقع پر سکھر کے زونل انچا رج محمد قطب الدین اور ایم پی اے سلیم بند ھانی نے صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام، وزیرداخلہ چوہدری نثاراوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاہے کہ پولیس اورمختلف سرکاری ایجنسیوں کے ہاتھوں گرفتارہونے والے لاپتہ کارکنوں کو فی الفوربازیاب کرایاجائے۔ کراچی کے خلا ف سا زشیں بند کرائی جائیں،بے گنا ہ کا رکنا ن کا اغو ا، ما ورائے عدالت قتل،بلا جو از گر فتا ریا ں، غیر قا نو نی چھا پے اور ایم کیو ایم کے ہمدرد شہر یو ں کا قتل عام بندکیا جائے اورکر اچی میں امن قا ئم کر نے کیلئے اصل جر ائم پیشہ افراد کے خلا ف سخت قا نو نی کا روائی کی جائے۔دریں اثناء رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جدوجہد کا مقصد چہروں کی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی ہے اور الطاف حسین کے فکروفلسفہ کی اشاعت سے انقلاب کو لایا جا سکتا ہے ۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں منعقدہ ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب کمیٹی اور سنٹرل پنجاب کے 13اضلاع کی تنظیم نوء کے اجلاس کے موقع پر کیا ۔انھوں نے کہا کہ ا الطاف حسین کا انقلابی ویژن پاکستان کے درخشاں مستقبل اور استحکام کی ضمانت ہے، پنجاب میں ایم کیو ایم کی مقبولیت سے استحصالی طبقہ شدید بوکھلاہٹ کا شکا ر ہے اور پنجاب میں ایم کیو ایم کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں تاکہ عوام کو ایم کیو ایم سے بدظن کیا جاسکے۔لیکن الحمداللہ پنجاب کے عوام باشعور ہیں اور انہیں اس بات کا ادراک ہو چکا ہے کہ الطاف حسین ہی وہ واحد لیڈر ہے جو انہیں مصائب کے چنگل سے نجات دلا سکتا ہے انہوں نے تمام ذمہ داران و کارکنان کو ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہنے اور بہتر انداز میں تنظیمی امور کی انجام دہی پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مزید خبریں :