دنیا
21 فروری ، 2014

کیلیفورنیا:امریکن انڈین سینٹر میں فائرنگ،4 افراد ہلاک،2 زخمی

کیلیفورنیا:امریکن انڈین سینٹر میں فائرنگ،4 افراد ہلاک،2 زخمی

لاس اینجلس …امریکی ریاست کیلیفورنیا میں امریکن انڈین سینٹر میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، مبینہ خاتون حملہ آور کوگرفتار کرلیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست کیلیفورنیا میں امریکن انڈین سینٹر میں میٹنگ کے دوران پیش آیا،جس میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے،فائرنگ کرنے والی مبینہ خاتون حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، اس کی عمر 44 سال ہے۔ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

مزید خبریں :