دنیا
21 فروری ، 2014

فوج کی نئی دہلی کی جانب پیش قدمی، حکومت پریشان ہوگئی تھی، اے کے چودھری

 فوج کی نئی دہلی کی جانب پیش قدمی، حکومت پریشان ہوگئی تھی، اے کے چودھری

نئی دہلی …بھارت کے سابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل اے کے چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ جنوری 2012 ء میں بھارتی فوج کی دارالحکومت نئی دلی کی جانب غیر معمولی پیش قدمی کے باعث بھارتی حکومت پریشانی کا شکار ہوگئی تھی۔ سابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے میڈیا سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ 2012 میں 'حصار' اور 'آگرہ' سے آرمی کے دو یونٹوں نے نئی دلی کی جانب پیش قدمی کی تھی، حکومت کو پریشانی لاحق تھی کہ فوج کچھ کرنے والی ہے اور اس کی وجہ اعتماد کا فقدان تھا، ان کے مطابق سیکریٹری دفاع نے انہیں طلب کرکے فوجیں فوری طور پر واپس بھیجنے کا کہا تھا۔

مزید خبریں :