پاکستان
21 فروری ، 2014

ملکی آئین غیر اسلامی نہیں ،کوئی کمی ہے تو دور کی جا سکتی ہے،پروفیسر ابراہیم

 ملکی آئین غیر اسلامی نہیں ،کوئی کمی ہے تو دور کی جا سکتی ہے،پروفیسر ابراہیم

اسلام آباد…طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ ملکی آئین غیر اسلامی نہیں ، آئین بنانے والوں میں علما ئے کرام اور بزرگ سیاستدان شامل تھے ،تاہم آئین میں کوئی کمی ہے تو اسے دور کیا جاسکتا ہے ۔ موجودہ آئین پر روح کے مطابق عمل کیا جائے تواسلامی نظام رائج ہوسکتا ہے۔پروفیسر ابراہیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی اور طالبان کمیٹیاں ملاقات کریں تو کوئی نہ کوئی راستہ ضرور نکل آئے گا،جبکہ دونوں کمیٹیاں براہ راست ملنا چاہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :