پاکستان
22 فروری ، 2014

انٹرنیشنل اسلامک یونی ورسٹی ہوسٹل پر عدالتی بیلف کا چھاپہ،طالبہ کو نکال لیا0

انٹرنیشنل اسلامک یونی ورسٹی ہوسٹل پر عدالتی بیلف کا چھاپہ،طالبہ کو نکال لیا0

اسلام آباد…انٹرنیشنل اسلامک یونی ورسٹی اسلام آباد کے ہوسٹل پر عدالتی بیلف نے چھاپہ مار کر کمرے میں بند طالبہ کو نکال لیا، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ یونی ورسٹی انتظامیہ بے قصور ہے، طالبہ نے خود کو کمرے میں بند کیا تھا۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی کچھ طالبات نے ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف ہڑتال کی تھی، جس کے بعد اطلاعات ملیں کہ یونی ورسٹی انتظامیہ نے ان میں سے ایک طالبہ کو انتقاماً کمرے میں بند کردیا۔اس خبر کے پھیلتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور ہاسٹل میں کارروائی کرکے مبینہ طور پر مغوی طالبہ کو بازیاب کرا لیا ،طالبہ کا موقف تھا کہ ہاسٹل انتظامیہ کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر اسے تین لڑکیوں سمیت ہاسٹل سے نکالا گیا تھا،تاہم انھوں نے عدالت سے اس پر حکم امتناعی لے لیاتھا، اسی لیے گزشتہ روز ان میں سے ایک طالبہ کو انتقاماً کمرے میں بند کیا گیا،دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہے کہ ان تینوں طالبات کو تین ماہ پہلے نکال دیا گیا تھا۔ طالبات کا حکم امتناعی کل ختم ہو گیا ۔طالبات سے پرامن طریقے سے کمرے خالی کرائے گئے۔لیکن ان لڑکیوں نے تالے توڑ کر اپنا سامان کمرے میں رکھ لیا، جبکہ ایک طالبہ نے خود کو کمرے میں بند کیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کرکے اصل صورتحال جاننے کی کوشش کی جارہی ہے

مزید خبریں :