23 فروری ، 2014
لاہور… سمن آباد میں فائرنگ سے 3 اہلکاروں سمیت7 افراد زخمی ہوگئے،فائرنگ کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سمن آباد میں پیش آیا جہاں فائرنگ کرکے 7 افراد کو زخمی کردیاگیا، زخمیوں میں 3 اہلکار بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو گنگارام اور سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔