23 فروری ، 2014
سوچی …ونٹر اولمپکس میں میزبان روس میڈل کی دوڑ میں سب سے آگے نکل گیا۔ناروے کی دوسری اور کینیڈا کی تیسری پوزیشن ہے۔سوچی میں جاری اولمپکس کے مینز آئس ہا کی کے تیسری پوزیشن کے میچ میں فن لینڈ نے امریکا کو آوٴٹ کلاس کر دیا۔ابتدا ہی سے فن لینڈ کی ٹیم چھائی رہی ،ایک کے بعد ایک گول ہوتا رہا،فن لینڈ نے چار صفر سے امریکا کو مات دی اور برانز میڈل جیت لیا۔فور مین بوب سلے میں رشین ٹیم نے فرسٹ رن صرف 54.82 سیکنڈز میں مکمل کیا۔لیٹویا کی ٹیم کا فرسٹ رن تو اچھا نہیں رہا لیکن سکینڈ رن میں اس کی کاکردگی بہتر رہی ،اس نے 55.13 سکینڈز میں فاصلہ طے کیا۔ مینز سیلوم ایونٹ میں آسٹریا کے ماریو میٹ نے 34 سال کی عمر میں الپائن اسکی انگ گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ان کے ہم وطن مارسیل نے سلور میڈل جیتا۔اسپیڈ اسکیٹنگ ٹیم پرسوٹ میں نیدرلینڈ کی ٹیمیں چھائی رہیں،پہلے تو مینز ٹیم نے شاندار پرفارمنس کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا،اس کے بعد ویمنز پرسوٹ کا گولڈ میڈ ل بھی نیدر لینڈ ہی کی ٹیم نے جیتا ،پولینڈ کی ٹیم نے سلور میڈل حاصل کیا،برانز میڈل روس کی ٹیم کے ہاتھ آیا،میڈلز ٹیبل پر پہلی مرتبہ روس ٹاپ پر آ گیا ہے۔ اس کے طلائی تمغوں کی تعداد 11 ہے جبکہ اس نے مجموعی طور پر29 میڈلز جیتے ہیں،ناروے 11 گولڈ سمیت 26 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا گیا۔