23 فروری ، 2014
پشاور…خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرفضائی حملوں میں 18دہشت گردہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آج صبح توت درہ، دوہ توی اورغیبی نیکہ میں فضائی حملے کیے جس کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے، کارروائی میں 18 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،کارروائی کے دوران اسلحہ ،گولہ بارود اور بم بنانے والی فیکٹری بھی تباہ کردی گئی۔