پاکستان
23 فروری ، 2014

مذکراتی عمل ناکام نہیں ہوا، صرف ڈیڈ لاک پیدا ہوا ہے،رستم شاہ مہمند

 مذکراتی عمل ناکام نہیں ہوا، صرف ڈیڈ لاک پیدا ہوا ہے،رستم شاہ مہمند

اسلام آباد…حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ وادی تیراہ اورہنگومیں فضائی کارروائیاں کراچی اور مہمند ایجنسی واقعات کاردعمل ہیں، جیونیوز سے بات چیت کرتے ہو ئے رستم شاہ مہمند نے کہا جوابی ردعمل کافی ہے،حکومت کو اب مذاکرات کی طرف پلٹنا چاہیے،فوجی کارروائی مسئلے کا مستقل حل نہیں، آئین کے تحت طالبان کو قومی دھارے میں شامل کیاجائے،ابھی مذکراتی عمل ناکام نہیں ہوا، صرف ڈیڈ لاک پیدا ہوا ہے۔رستم شاہ مہمند نے کہا کہ آئین کسی گروہ کا نہیں 18 کروڑعوام کا ہے،آئین میں ترمیم پارلیمنٹ ہی لاسکتی ہے،ایک گروہ کے کہنے پرآئین میں ترمیم نہیں ہوسکتی۔

مزید خبریں :