کھیل
23 فروری ، 2014

ایشیا کپ کھیلنے والی تمام ٹیمیں یکساں ہیں،مصباح الحق

ایشیا کپ کھیلنے والی تمام ٹیمیں یکساں ہیں،مصباح الحق

ڈھاکا…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے دفاع کیلئے بھرپورتیاری کے ساتھ آئے ہیں،جنوبی افریقہ اورسری لنکا کے ساتھ سیریز کھیلنے کا بہت فائدہ ہوا ہے ،ڈھاکا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں،اب صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے ۔ایشیا کپ کھیلنے والی تمام ٹیمیں یکساں ہیں، بنگلادیش کو ہوم گراوٴنڈ پرآسان حریف نہیں لیا جاسکتا، جبکہ بھارت کی ٹیم دھونی کی غیر موجود گی میں بھی کمزور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں کھیلنے کا ہمیشہ مزہ آیا،شائقین مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں :