کھیل
23 فروری ، 2014

اسپین کے رافیال نڈال ریو اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے

اسپین کے رافیال نڈال ریو اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے

ریو ڈی جنیریو…رافیال نڈال ریو اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے،جہاں ان کا مقابلہ یوکرین کیالیگزینڈر سے ہو گا،ریو ڈی جنیریو میں جاری اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اسپین کے رافیال نڈال کو ہم وطن کھلاڑی پبلو انڈوجار کے خلاف جیت کے لیے سخت محنت کرنا پڑی پبلو انڈوجارنے پہلا سیٹ چھ دو کے اسکور سے جیتا،دوسرے سیٹ میں نڈال نے کم بیک کیا،اور چھ تین کی جیت کے ساتھ مقابلہ برابر کر دیا جبکہ فیصلہ کن سیٹ میں مقابلہ ٹائی بریکر تک گیا جہاں نڈال ساتھ چھ کے اسکور سے کامیاب رہے۔دوسرے سیمی فائنل میں یوکرین کے الیگزینڈر نے اسپین کے ڈیوڈ فیرئیر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی الیگزینڈر کی جیت کا اسکور چھ چار اور چھ چار رہا۔

مزید خبریں :