پاکستان
23 فروری ، 2014

پاکستان مذاکرات کیلئے افغان طالبان سے مدد لے ،منور حسن

پاکستان مذاکرات کیلئے افغان طالبان سے مدد لے ،منور حسن

پشاور…امیرجماعت اسلامی منورحسن نیتجویز دی ہے کہ پاکستان مذاکرات کیلئے افغان طالبان سے مدد لے اور ملاعمرکے پاس اپنا وفد بھیجے،پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں،آپریشن سے لاکھوں لوگ بے گھرہوجائیں گے،فوجی آپریشن کے باعث پاکستان کا ایک حصہ بنگلادیش بن چکا ہے۔مذاکرات سے متعلق وزیراعظم خود آگے بڑھیں اور حکومتی اور طالبان کمیٹی کا اجلاس بلائیں۔منور حسن نے کہا کہ حالات سازگار ہوئے توحکومت اورطالبان میں براہ راست مذاکرات ہوسکتے ہیں، محب وطن لوگوں کو مذاکرات کیلئے حالات سازگار بنانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :