پاکستان
23 فروری ، 2014

مذاکرات کی حجت تمام ہوچکی، اب آپریشن ہونا چاہئے، خالد مقبول

مذاکرات کی حجت تمام ہوچکی، اب آپریشن ہونا چاہئے، خالد مقبول

کراچی …ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی حجت تمام ہوچکی، اب فیصلہ کن آپریشن ہونا چاہیے۔ خالد مقبول صدیقی سمیت ایم کیو ایم کے رہنماوٴں نے کراچی میں شاہراہ قائدین پر ایم کیو ایم کی یکجہتی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع ہونے والی ہے، ان کے خلاف پورے پاکستان میں بیک وقت کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دہشت گردوں کے ٹولے سے مذاکرات کیے جارہے ہیں،جن سے مذاکرات کیے جارہے ہیں وہ کوئی سیاسی قوت نہیں، بلکہ ملک دشمن عناصر ہیں، ایک طرف مذاکرات کی بات ہو رہی ہے جبکہ دوسری جانب ملک کے طول و عرض میں بم دھماکے ہو رہے ہیں، لہٰذا دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ اکثر سیاسی جماعتوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کی تاہم اب مذاکرات کی حجت تما م ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :