پاکستان
23 فروری ، 2014

آج کی ریلی چند سر پھروں کا اجتماع نہیں، فیصل سبزواری

آج کی ریلی چند سر پھروں کا اجتماع نہیں، فیصل سبزواری

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ آج ہم یکجہتی ریلی میں موجود ہیں،یہ چند سر پھروں کا اجتماع نہیں، یہ اجتماع پاکستان کی سوئی ہوئی دانش کا اجتماع ہے، اس سوچ اور دانش کو قائد الطاف حسین نے اس وقت اٹھایا جب کہا گیا کہ انہیں مت اٹھاوٴ، لوگ دہشت گردی سے ڈر رہے ہیں اور نہیں ڈر رہے تو یہ سر پھرے نہیں ڈر رہے۔ فیصل سبزواری نے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کی بات کی جارہی ہے ہم اس کے خلاف ہیں،2001ء میں جب دہشت گردی کے خلاف بات کی تو الطاف حسین نے کی، صرف ایم کیو ایم کراچی میں ریلی نکالتی ہے، 2007ء میں کلاشنکوف سے دین کو رائج کرنے کی کوشش کی گئی تب بھی الطاف حسین نے آواز بلند کی، ہم ظلم کے خلاف کل بھی کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں۔

مزید خبریں :