24 فروری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسلح شخص نے دکان میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے سیلز مین جاں بحق اور اسٹورکامالک زخمی ہوگیا۔ گلشن اقبال بلاک 13 اے میں ایکسپو سینٹر کے سامنے میڈیکل اینڈ جنرل اسٹور میں مسلح شخص داخل ہوااور رقم چھیننے کے بعد فائرنگ کردی،عینی شاہدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ گاڑی میں آنیوالاحملہ آور تنہاتھا۔فائرنگ کے نتیجے میں اسٹور کا مالک ساجد اورسیلزمین شمس زخمی ہوگئے، جنھیں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں دوران علاج سیلز مین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔