پاکستان
24 فروری ، 2014

شمالی وزیرستان میں فورسزکے کیمپ پرراکٹ حملہ

شمالی وزیرستان میں فورسزکے کیمپ پرراکٹ حملہ

میران شاہ…شمالی وزیرستان کے صدرمقام میران شاہ میں سیکیورٹی فورسزکے کیمپ پر نامعلوم سمت سے 3راکٹ داغے گئے ۔حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر رات گئے تین راکٹ گرے۔نامعلوم سمت سے فائرکیے گئے راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکرتحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :