24 فروری ، 2014
چکوال …چکوال میں ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماردی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ چکوال سوہاوا ،روڈ پر قصبہ ملہال مغلاں کے قریب پیش آیا۔ جب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد موقع پرہی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں تیسرا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔