پاکستان
24 فروری ، 2014

خیبر ایجنسی:جمرود بازار کے قریب مکان پرشدت پسندوں کا راکٹوں سے حملہ

خیبر ایجنسی:جمرود بازار کے قریب مکان پرشدت پسندوں کا راکٹوں سے حملہ

جمرود…خیبر ایجنسی میں جمرود بازار کے قریب مقامی شخص کے مکان پر شدت پسندوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھر ہنگومیں بھی مکان کے باہر نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔سیکورٹی زرائع کے مطابق جمرود بازار کے قریب غڑیزہ کے علاقے میں شدت پسندوں نے مقامی شخص کے مکان پر راکٹ لانچر اور مارٹر گولے فائر کئے جس کے نتیجے میں مکان کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔دوسری طرف ہنگو میں بائی پاس روڈ پر مقامی شخص کے گھرکے باہر بارودی مواد زورداردھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :