پاکستان
24 فروری ، 2014

شمالی وزیرستان:درگاہ منڈی کے قریب گاڑی پرفائرنگ،4افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان:درگاہ منڈی کے قریب گاڑی پرفائرنگ،4افراد جاں بحق

میرانشاہ…میرانشاہ میں گاڑی پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 4افرادجاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں درگاہ منڈی کے قریب مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی۔حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چارافرادجاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔مقامی افرادنے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاہے۔

مزید خبریں :