پاکستان
24 فروری ، 2014

پولو گراوٴنڈ ریفرنس، آصف زرداری کی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

پولو گراوٴنڈ ریفرنس، آصف زرداری کی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد…احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی پولو گراونڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیئے کہ پولوگراونڈ ریفرنس کے ملزم شفیع سہوانی وفات پا گئے، سعید مہدی کو بری کر دیا گیا، ریفرنس کی ابتدائی تفتیش نیب کے بجائے ایف آئی اے نے کی جو غیر قانونی ہے، ایف آئی اے کے سب انسپکٹر چودھری نجابت حسین کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا،انہوں نے خود اقرار کیا کہ اسے تفتیش سونپے جانے کا کوئی خط موجود نہیں ،نیب آرڈیننس کی شق ڈی کہتی ہے کہ ایسے کیس کی تفتیش صرف نیب کر سکتی ہے، اس ریفرنس میں مرکزی ملزم بری ہو چکا ہے، شریک ملزم کے خلاف ریفرنس چلانے کی گنجائش نہیں ، نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ گواہوں کو عدالت پیش ہونیکا موقع دیا جائے، آصف زرداری کیخلاف چارج شیٹ تیار ہے، فرد جرم عائد کر کے ملزم کو صفائی کا موقع دیا جائے، مزید سماعت 6 مارچ کو ہو گی۔

مزید خبریں :