پاکستان
24 فروری ، 2014

گورنمنٹ حج اسکیم: درخواستوں کی وصولی مارچ سے شروع ہوگی

 گورنمنٹ حج اسکیم: درخواستوں کی وصولی مارچ سے شروع ہوگی

اسلام آباد… گورنمنٹ حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی مارچ کے پہلے ہفتے سے شروع ہو گی۔پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر گورنمنٹ حج اسکیم کے لیے درخواستوں کی وصولی ہوگی - لاہور،اسلام آباد اور پشاور سے حج واجبات تین لاکھ دو ہزار تین سو اکیاسی (3,02,381)روپے فی کس جبکہ کراچی ، سکھر اور کوئٹہ سے دو لاکھ ستاسی ہزار تین سو اکیاسی (287,381) روپے ہوں گے- اس کے علاوہ تمام عازمین کو سعودی عرب میں40دن قیام کے دوران روزمرہ اخراجات کے لیے کم از کم 1500ریال کا بندوبست بھی اپنے طور پر ہی کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :