24 فروری ، 2014
مظفر آباد…آزادکشمیر میں ایل اے 22 پونچھ 6کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پیپلز پارٹی کارکنوں نے احتجاج کیا اور ن لیگ کے کارکنوں سے جھڑپ کے دوران پی پی کا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا،مشتعل مظاہرین نے تھانے کو آگ لگادی۔پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مظاہرہ کیا،جس کے دوران ان کی ن لیگ کے کارکنوں سے جھڑپ ہوگئی، ہنگامہ آرائی اور فائرنگ میں پیپلزپارٹی کا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کے بعد مشتعل مظاہرین نے مرکزی شاہراہ بند کردی اور تھانہ بلوچ کو آگ لگادی۔حلقہ ایل اے22پونچھ 6 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوارفاروق احمد طاہر کامیاب ہوئے تھے۔