03 اپریل ، 2012
ایمسٹرڈم . . . . .ہالینڈ کی ایک کمپنی نے اڑنے والی کار کی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسے نہ تو کسی بڑے رن وے کی ضرورت ہے اور نہ ہی پائلٹ کی۔اس اڑن کار کو پرسنل ائر اینڈ لینڈ کار کا نام دیا گیا ہے جس نے گذشتہ ماہ کئی آزمائشی پروازیں کیں۔ پی اے ایل فائیو کو پرواز کے لئے لمبے چوڑے رن وے کی نہیں بلکہ صرف 165 میٹر کے تارکول یا گھاس کے ٹریک کی ضرورت ہوگی۔ اس کی رفتار زمین اور فضا میں یکساں ہے جو تقریبا 180 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ پی اے ایل فائیو اڑن کار ڈچ نیشنل ایرو اسپیس لیبارٹری اور Delft یونیورسٹی نے مل کر تیار کی ہے۔