24 فروری ، 2014
میر علی…شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن کے پیش نظر تحصیل میر علی سے لوگوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔شمالی وزیرستان کے لوگوں کی بڑی تعداد بنوں کے راستے ڈی آئی خان ،پشاور،لکی مروت،اور کرک کا رخ کر رہے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آئے دن بمباری اور خوف وہراس کی وجہ سے وہ نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔مقامی لوگ بے سرو سامانی کے حالت میں ٹرکوں اور فلائنگ کوچز کے ذریعے شمالی وزیرستان سے رواں دواں ہیں۔تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک نقل مکانی کرنے والوں کو آئی دی پیز کا درجہ نہیں دیا گیا اس لیے ان کے لیئے رہائش یا راشن کی فراہمی کے انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔