انٹرٹینمنٹ
24 فروری ، 2014

واشنگٹن : کروز شپ میں وینا اور اسد کی دعوت ولیمہ

واشنگٹن : کروز شپ میں وینا اور اسد کی دعوت ولیمہ

واشنگٹن …اداکارہ وینا ملک کا وائٹ ویڈنگ کا سپنا پورا ہوگیا ، واشنگٹن کے کروز شپ میں دعوت ولیمہ کی تقریب کا اہتما م کیا گیا،دولہا دلہن نے رقص بھی کیا۔واشنگٹن سے واجد علی سید کی رپورٹکے مطابق سفید جوڑا ہاتھ میں لال گلاب لیے وینا ملک بلیک سوٹ میں ملبوس اپنے شوہر اسد خٹک کے ساتھ گاڑی میں بیٹھیں ، اور کروز کی طرف روانہ ہوئیں ،اسد کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے، روایتی برائڈمیڈز کے ساتھ کروز پر پہنچیں ،واشنگٹن میں ہونے والی اس روایتی وائٹ ویڈنگ میں ،مہمانوں کی تواضع سی فوڈ سے ہوئی ،ویڈنگ میں ڈانس بھی کیا ، وینا اور اسد نے کیک بھی کاٹا ، اسد نے وینا کو کیک کھلایا ،تو وینا نے دیور اور سسر جی کو کیک چکھایا ۔اس موقع پر وینا نے گفتگو کرتے ہوئے کہ وہ بچپن میں سپنے دیکھا کرتی تھیں کہ انکی تقریب ولیمہ کسی کروز شپ میں ہو ، وہ آج سچ ثابت ہوئی۔

مزید خبریں :