کھیل
25 فروری ، 2014

ایشیاکپ، پاکستان سری لنکا سے جیتتے جیتتے ہار گیا

ایشیاکپ، پاکستان سری لنکا سے جیتتے جیتتے ہار گیا

فتح اللہ، بنگلا دیش…ایشیاء کپ 2014ء کے افتتاحی میچ میں پاکستان سری لنکا سے جیتتے جیتتے ہار گیا۔ سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی۔ بنگلا دیشی شہر فتح اللہ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ میں 297 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 284رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔عمر اکمل 74، مصباح الحق 73رنز بنا کر نمایاں رہے۔فتح اللہ میں سری لنکا کے بلے خوب چلے۔ اوپنر تھری مانے 102رنز بناکر نمایاں رہے۔ سنگا کارا نے بھی آٹھ چوکوں کی مدد سے 67رنز بنائے ۔کپتان انجیلو میتھوز 55رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔ سری لنکا نے 50اوورز میں 296 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی اور عمر گل نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا ۔ 297 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے پہلی وکٹ 28کے اسکور پر گنوائی۔ 83رنز پر تین کھلاڑی آوٴٹ ہونے کے بعد مصباح الحق اور عمراکمل نے 121رنز بناکر پاکستان کو جیت کے قریب پہنچا دیا لیکن کپتان مصباح کے 73اور عمر اکمل کے 74رنز بھی پاکستان کو شکت سے نہ بچا سکے۔ پاکستانی ٹیم 49ویں اوور میں 284رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ سری لنکا کے لستھ ملنگا نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

مزید خبریں :