25 فروری ، 2014
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف پاکستان کی سلامتی کے لیے ایک پیج پر آجائیں، حکومت اور فوج ایک پیچ پر نہیں آتی تو افواج سے کہتا ہوں آگے بڑھیں اور ٹیک اوور کرلیں۔ الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ میں آمریت پسند نہیں کرتا اور نہ دعوت دے رہا ہوں، ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ پاکستان بچانا ہے یا جمہوریت، پاکستان ہوگا تو جمہوریت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی کہتا ہے کہ میں آمریت کو دعوت دے رہے ہیں تو کہتا رہے، مجھے پروا نہیں، میری ترجیح ہوگی کہ مذاکرات اور بات چیت سے معاملات حل ہوں، ہر کسی کو ریاست کی رٹ تسلیم کرنی ہوگی۔ الطاف حسین نے کہا کہ پہلے ریاست کی رٹ اور آئین تسلیم کرنا ہوں گے، پھر ہتھیار ڈال کر مذاکرات کرنا ہوں گے۔