26 فروری ، 2014
اسلام آباد…الطاف حسین کے بیان پرمختلف جماعتوں کے رہنماوٴں کاشدیدردعمل سامنے ا ٓیاہے۔پرویزرشید کاکہنا ہے قوم غیرآئینی اقدام کیلیے اْکسانے والوں کی باتوں میں نہیں آئے گی۔شرجیل میمن کہتے ہیں پیپلزپارٹی ہرحال میں مضبوط جمہوری پاکستان دیکھنا چاہتی ہے۔ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرپرویزرشید نے کہاہے کہ آج ملک میں ہرکوئی آئین کی حکمرانی اورقانون کوتسلیم کرتاہے،ملکی سالمیت اورسیکیورٹی آئین کی بالادستی سے ہی مشروط ہے۔قوم غیرآئینی اقدام کیلیے اکسانے والوں کی باتوں میں نہیں آئے گی۔پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک کو اس وقت سنگین بحرانوں اور خطرات کا سامنا ہے۔موجودہ حالات میں قوم کو تقسیم نہیں ایک کرنے کی ضرورت ہے۔ان کاکہناہے کہ ملک میں سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے اور پیپلز پارٹی ہر حال میں پاکستان کو مضبوط جمہوری ملک دیکھنا چاہتی ہے۔