پاکستان
26 فروری ، 2014

مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو بھرپور فوجی آپریشن کیا جائے گا، پاکستانی عہدیدار

مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو بھرپور فوجی آپریشن کیا جائے گا، پاکستانی عہدیدار

واشنگٹن…ایک سینئرحکومتی عہدیدارکاکہناہے کہ طالبان نے سنجیدگی کامظاہرہ نہ کیا اور مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو شمالی وزیرستان سمیت جہاں بھی ضروری سمجھا گیا بھرپور فوجی آپریشن کیا جائے گا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایک سینئرپاکستانی عہدے دارنے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر واشنگٹن میں صحافیوں کوبتایا کہ فوج کی حالیہ کارروائیاں شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل اورشوال میں شدت پسندوں کے ٹریننگ سینٹرزاورٹھکانوں پرکی گئیں۔ابھی طالبان کی جانب سے 23فوجیوں کے قتل اور پے درپے حملوں کیخلاف جوابی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ان کاکہناتھاحکومت کی پہلی ترجیح مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرناہے۔اگربات چیت درست سمت میں آگے نہ بڑھی توشمالی وزیرستان کے علاوہ جہاں بھی ضروری سمجھا گیا آپریشن کیاجائے گا جسے خفیہ نہیں رکھاجائے گا۔شمالی وزیرستان میں فوج موجود ہے ،آپریشن کے لیے صرف ان کو پوزیشن بتانا ہے۔کارروائی ہوئی تو حقانی نیٹ ورک بھی ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ طالبان کہتے ہیں وہ بات چیت میں سنجیدہ ہیں لیکن ساتھ ہی شہریوں کوقتل بھی کررہے ہیں۔ موجودہ صورت حال میں مذاکرات جاری نہیں رہ سکیں گے تاہم اگریہ کامیاب ہوئے تومتعدد انسانی جانیں بچ جائیں گی لیکن اگرناکام ہوئے توتمام آپشن کھلے ہیں۔غیرملکی ایجنسی کے مطابق ایک فوجی افسرنے نام خفیہ رکھنے کی شرط پربتایاکہ شدت پسندوں نے جنوبی اورشمالی وزیرستان کے درمیان ایک پٹی پرقبضہ کررکھاہے۔جہاں ان کے ٹریننگ سینٹرقائم ہیں جہاں خودکش حملہ آورتیارکیے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :