کاروبار
27 فروری ، 2014

یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کاامکان

یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کاامکان

اسلام آباد…یکم مارچ سے پیٹرول2روپے اور ڈیزل 50پیسے سستا جبکہ مٹی کا تیل 10پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد یکم مارچ سے پیٹرول 2روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 50پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 50پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا اپنی سمری آج وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گی ، جہاں سے اسے حتمی فیصلے کے لیے وزارت خزانہ بھیجا جائے گا۔

مزید خبریں :