27 فروری ، 2014
راول پنڈی… چین کے وزیردفاع کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے وزیردفاع نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چین کے وزیر دفاع نے ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر گفت گو کی گئی۔