28 فروری ، 2014
حیدر آباد…حیدرآبادمیں سیکورٹی گارڈزکے بھیس میں آنے والے سات ڈاکوبینک کا صفایا کرگئے۔بینک ڈکیتی کا واقعہ حیدرآبادکے مصروف علاقے لطیف آبادنمبر 11میں پیش آیا۔بینک میں آنے والے سات ڈاکووٴں نے سیکورٹی گارڈزکی وردیاں پہنچ رکھی تھیں۔ڈاکووٴں نے منیجرسمیت عملے کو یرغمال بنایا اوراطمینان سے لاکھوں روپے سمیٹ لئے۔خوش قسمتی سے بینک کی اے ٹی ایم مشین میں موجودپانچ لاکھ روپے ڈاکووٴں کی نظرسے اوجھل رہے۔بینک حکام کے مطابق ڈاکوناصر ف رقم لے گئے ساتھ ہی سیکورٹی کیمرے بھی اپنے ساتھ لیکر چلتے بنے۔شاید سبھی جانتے تھے کہ نہ رہے گانہ بجے گی بانسری۔پولیس حیران پریشان بینک پہنچی اورسانس بحال کرنے کے بعد تفتیش میں لگ گئی۔