28 فروری ، 2014
فتح اللہ …ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں، کوہلی بھارت کے ڈینجرمین ہیں تو سنگاکارا انڈینز کیلئے خطرہ ۔بھارت کے پاس ویراٹ کوہلی ہیں جنہوں نے پہلے میچ میں سنچری اسکور کی،شیکھر دھاون اور روہت شرما کا بلہ چل گیا تو سری لنکا کی خیر نہیں۔ بنگلا دیش کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد شامی ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کے لئے پر عزم ہیں۔ دوسری جانب سری لنکن بیٹنگ کا دارومدار ان فارم کمار سنگاکارا اور پہلے میچ میں سنچری بنانے والے تھریمانے پر ہوگا۔تجربہ کار مہیلا جے وردھنے بھی بھارتی بولرز کے لئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔ فاسٹ بولرلسیتھ مالنگا کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گی۔