28 فروری ، 2014
پشاور…پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی و ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز بھانہ ماڑی اور ملحقہ علاقوں میں کئے گئے۔ جہاں 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ گرفتار افراد سے 8 پستول، 1 کلاشنکوف، اور سیکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔