28 فروری ، 2014
اسلام آباد…وزیر داخلہ چودھری نثار نے پارلیمنٹ لاجز میں غیراخلاقی سرگرمیوں سے متعلق الزامات کو بے بنیادقرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز کی کئی مہینوں کی وڈیوموجود ہے، نشاندہی کی جائے کس دن غیراخلاقی سرگرمی ہوئی۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایم این اے یا سینیٹرکے علاوہ تمام گاڑیوں کی تفصیلی چیکنگ کی جاتی ہے، پارلیمنٹ لاجز میں غیراخلاقی سرگرمیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں،پارلیمنٹ لاجز اراکین پارلیمنٹ کی رہائش گاہ ہے، جس میں ان کے اہل خانہ بھی رہتے ہیں،سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں مجرے نہیں ہوتے۔وزیر داخلہ نے کا کہ پارلیمنٹ لاجز کی کئی مہینوں کی وڈیوموجود ہے، نشاندہی کی جائے کس دن غیراخلاقی سرگرمی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز میں سیکیورٹی اہل کاروں کی تعداد دگنی کرکے 77 کردی گئی۔