28 فروری ، 2014
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے کیس میں وفاقی حکومت، مسابقتی کمیشن، سٹیٹ بینک اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ میں چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ عدالت چینی کی پیداوار، اس کی طلب اور رسد اور قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار ریکارڈ طلب کرے۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی 17 مارچ تک ملتوی کر دی۔