28 فروری ، 2014
پشاور…پشاورمیں صحت کا انصاف پروگرام کے موقع پرسیکورٹی خدشات کے پیش نظر کل ہفتہ کے روز ضلع بھر میں موٹر سائیکل چلانے پرپابندی عائد ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ہفتے کے روزضلع بھرمیں موٹر سائیکل چلانے پرپابندی عاید ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیر الاسلام کے مطابق موٹر سائیکل چلانے پر پابندی صحت کا انصاف پروگرام کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر عاید کی گئی ہے۔ جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔