پاکستان
28 فروری ، 2014

کراچی میں غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جائے گا،شرجیل میمن

 کراچی میں غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جائے گا،شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان اور غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں واپس بھیجا جائے گا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جو بھی غیر قانونی طور پر افغان باشندے یہاں رہائش پزیر ہیں ان کو واپس بھیجا جائے گا۔۔ وزیر اعلیٰ نے احکامات دیئے ہیں کہ جو بھی غیر قانونی طور پر رہائش پزیرہے،اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے بارڈرز پر اسکینرز لگا رہے ہیں تا کہ غیر قانونی اسلحہ آنے سے روکا جائے۔

مزید خبریں :