28 فروری ، 2014
اسلام آباد…پارلیمینٹ لاجز میں شراب و چرس نوشی کے بیان کے بعد گذشتہ شب نامعلوم شخص جمشید دستی کے کمرے کے باہر شراب کی خالی بوتل رکھ گیا۔جمشید دستی نے واڈکا شراب کی خالی بوتل پارلیمینٹ لاجز میں تعینات پولیس اے ایس آئی کے حوالے کردی اور کہا کہ ان کا سچ بعض لوگوں کو پسند نہیں مگر وہ سچ بولتے رہیں گے۔