پاکستان
28 فروری ، 2014

اوستہ محمد:مسلح افراداپنے ساتھ کالج کی طالبہ کو اغواکر کے لے گئے

اوستہ محمد:مسلح افراداپنے ساتھ کالج کی طالبہ کو اغواکر کے لے گئے

جعفرآباد …جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو ہلاک اور کالج کی طالبہ کو اغواء کرکے فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق عبدالحمید اپنی بھانجی امرین کو رکشہ میں گھر سے کالج چھوڑنے جارہا تھا کہ راستے میں مسلح افراد نے رکشہ ڈرائیور عبدالحمید کو موقع پر قتل کردیا اور کالج کی طالبہ امرین کو اپنے ساتھ اغواء کرکے فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس ملزمان کے تعاقب میں روانہ ہوگئی۔ ڈی پی او جعفرآباد سید اشفاق انور کے مطابق واقعہ دو قبائل کے درمیان پرانی دشمنی اور رشتہ کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے ۔

مزید خبریں :