کھیل
28 فروری ، 2014

ایشیا کپ:سری لنکا کا بھارت کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف

ایشیا کپ:سری لنکا کا بھارت کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف

فتح اللہ…ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت نے سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے 265رنز کا ہدف دیا ہے۔فتح اللہ میں جاری میچ میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت کو پہلا نقصان 33 رنز پر اس وقت اٹھانا پڑا جب روہت شرما 13 رنز بنا کر سنانائیکے کا شکار ہوئے ،جس کے بعد کوہلی اور شیکھر دھون نے دوسری وکٹ کی شراکت میں97 رنز بناکر بھارت کا اسکور 130 رنز تک پہنچادیا، اس موقع پر کوہلی48 رنز بنا کر مینڈس کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوکرڈریسنگ روم لوٹ گئے۔بھارت کی تیسری وکٹ 175 رنز پر گری اور اجنکیا رہانے 22 رنز بناکر تھریمانے کا شکار بنے۔ اس کے بعد بھارت کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بناسکی۔ مینڈس نے 4 ، سنا نائکے نے تین جبکہ ملنگا اور ڈی سلوا نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :