28 فروری ، 2014
کراچی…رینجرزکے ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز اہلکار کے ہاتھوں ناگن چورنگی پر ایک شخص کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں،ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پرخاتون کواغواکرنے سے متعلق توجہ دلانے پر رینجرز اہلکارنے فائرنگ کی، مرد اور خاتون کو لڑتے دیکھ کر رینجرز اہلکار نے پہلے ہوائی فائرنگ کی، مرد کے خاتون کو نہ چھوڑنے پر رینجرز اہل کار نے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والا شخص عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ایس پی نیوکراچی کے مطابق فائرنگ کرنے والے رینجرز اہل کار کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ میاں اور بیوی کے درمیان خلا کا مقدمہ زیرِسماعت ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ رینجرز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کا نام ذیشان جبکہ زخمی خاتون کا نام شافیعہ بتایا جارہا ہے، جو نارتھ کراچی کے ہی رہائشی ہیں۔