28 فروری ، 2014
کراچی …کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر رینجرز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر مجھے مار رہا تھا، رینجرز اہلکاروں نے اسے ہٹانے کی کوشش کی، شوہر مجھے مارنے سے باز نہ آیا تو رینجرز اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ واضح رہے کہ ناگن چورنگی پر رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے شوہر جاں بحق اور بیوی زخمی ہوگئی تھی۔