پاکستان
28 فروری ، 2014

اسلام آباد: لاپتاافراد کے لواحقین کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد: لاپتاافراد کے لواحقین کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد…لاپتاافراد کے لواحقین کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ گیا۔ لانگ مارچ کوئٹہ سے شروع ہوا تھاجس کی قیادت ماما قدیر کررہے ہیں، مارچ میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔کوئٹہ سے شروع ہونی والا لانگ مارچ دو مرحلوں میں اسلام آباد پہنچا۔ لانگ مارچ کا آغاز 27اکتوبر کو کوئٹہ سے ہوا۔ شرکاء 22نومبر کو کراچی پہنچے تھے۔ دوسرے مرحلے میں لانگ مارچ کے شرکاء 13دسمبر کو کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوئے۔

مزید خبریں :