01 مارچ ، 2014
واشنگٹن… پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی سینیٹر جومنچن سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)آصف یاسین ملک بھی موجودتھے۔ اس موقع پرجلیل عباس جیلانی نے امریکی سینیٹرکودوطرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک ڈائیلاگ سمیت حالیہ اعلیٰ سطح باہمی تبادلوں سے آگاہ کیا۔ملاقات میں امن وامان اورافغانستان میں استحکام سے متعلق باہمی دلچسپی کے اموربھی زیربحث آئے۔