پاکستان
03 اپریل ، 2012

چوہدری شجاعت کی گورنر پنجاب لطیف کھوسہ سے ملاقات

لاہور… مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے گورنرپنجاب سردار لطیف کھوسہ سے لاہور میں ملاقات کی ہے اور پنجاب میں لوڈشیڈنگ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر ہاوس لاہورمیں چودھری شجاعت حسین کی گورنر پنجاب لطیف کھوسہ سے ہونے والی ملاقات میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورتحال خصوصاً پنجاب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر بھی بات چیت کی۔

مزید خبریں :