پاکستان
03 اپریل ، 2012

آرمی چیف جنرل کیانی کی اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات

آرمی چیف جنرل کیانی کی اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات

ریاض… چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ سلمان بن عبد العزیز، نائب وزیرِدفاع خالد بن سلطان اور کمانڈر روائل لینڈ فورسز جنرل خالد سے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان فوج کی سطح پر برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے سعودی حکومت اور عوام کے لیے اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے ہر قدم پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔دونوں ملکوں نے خطے میں امن اورسلامتی کے فروغ پر اتفاق کیا۔ملاقات میں آرمی چیف کے ساتھ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر محمد نعیم خان اور ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر حسن جلیل شاہ بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :