پاکستان
02 مارچ ، 2014

طالبان کے بعد حکومت بھی جنگ بندی کرے، رستم شاہ مہمند

طالبان کے بعد حکومت بھی جنگ بندی کرے، رستم شاہ مہمند

پشاور…حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہطالبان نے جنگ بندی کا اعلان حکومتی مطالبے پرکیا، اب حکومت بھی جنگ بندی کرے، حکومتی کمیٹی کے اراکین ایک دو روز میں صورتحال پرجائزے کیلئے بیٹھیں گے۔ رستم شاہ مہمند کا کہنا ہے کہجنگ بندی کے بعد اعتماد کی فضا قائم ہوگی، اعتماد بڑھانے کیلئے فریقین میں قیدیوں کا تبادلہ ہوناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طالبان سے جنگ بندی کی معیاد میں توسیع کا مطالبہ کرے۔ رستم شاہ نے کہا کہ مسائل کے حل میں وقت لگے گا،طالبان نے درخواست اوردباوٴ کے باعث جنگ بندی کا اعلان کیا، طالبان کے ساتھ معاہدہ آئین کے اندر رہتے ہوئے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی جنگجووٴں کیلئے قبائلی علاقوں میں تین راستے ہیں، سرینڈرکردیں، علاقہ چھوڑدیں یا پرامن رہنے کی یقین دہانی کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی جنگجو اپنے علاقوں کو واپس نہیں جاسکتے،انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا ہوگا۔رستم شاہ مہمند طالبان کو بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے لیے دعا کرنی چاہئے۔

مزید خبریں :