02 مارچ ، 2014
کراچی …کراچی میں نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے رینجر اہلکار کو مقامی عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کو پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے سٹی کورٹ کی ڈسٹرکٹ سنٹرل کی عدالت میں پیش کیا۔آلہ قتل بھی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم نے 2 روز قبل ناگن چورنگی پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔